*ایران مذاکرات کے دوسرے دور کےلئے پاکستان نہیں جائے گا، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
*امریکہ پر یقین نہیں کرسکتے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ*
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے امریکا سے دوسرے دور کے مذاکرات کے لیے ایرانی وفد پاکستان نہیں جائےگا، ایران کا مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا نے سیزفائرکی خلاف ورزی کی، ہم نے پاکستانی ثالث کار کو بتا دیا ہے کہ مذاکرات کے لیے اسلام آباد نہیں آرہے، امریکا نے دوبارہ جارحیت کی تو پھرپور جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے دکھا دیاکہ وہ سفارتی عمل کو آگے بڑھانے میں سنجیدہ نہیں، امریکا نے جارحانہ کارروائیوں کا ارتکاب کیا ہے اور جنگ بندی کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا امریکی تجاویز غیرسنجیدہ اور اس کے مطالبات غیر حقیقت پسندانہ ہیں، ایران نے اپنے مطالبات کو واضح طور پر بیان کیا ہے اور انہیں تبدیل نہیں کرے گا۔