ایرانی گلوکارہ کو انٹرنیٹ پر ناشائستہ مواد شئیر کرنے پر 74 کوڑوں کی سزا
ایران کی ایک عدالت نے گلوکارہ پرستو احمدی سمیت کاروان سرائے کنسرٹ سے منسلک 8 دیگر افراد کو 74 کوڑوں کی سزا سنائی ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے گلوکارہ پر دو سال کے لیے ملک سے باہر جانے اور فنونِ لطیفہ سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لینے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔
یہ فیصلہ ایران کے صوبے قم کی ایک عدالت کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں اسلامی قانون کی مختلف دفعات کا حوالہ دیا گیا اور تمام ملزمان کو یکساں سزا سنائی گئی۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس کیس کا فیصلہ سرکاری میڈیا میں بھی شائع کیا جائے گا۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے انٹرنیٹ پر غیر اخلاقی اور فحش مواد شیئر کر کے عوامی اخلاقیات کو متاثر کیا۔