وزیر اعظم کو خوب پتا ھے کہ انکی کیتنی بات سنی جاتی ھے وہ تو خود ھر بات کی اجازت لیکر آتے ہیں ۔ جنید اکبر خان

اسلام آباد(پاک لینز).پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جنید اکبر خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف ہر معاملے میں منظوری لے کر آگے بڑھتے ہیں اور انہیں خود بھی معلوم ہے کہ ان کی بات کتنی سنی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایوان میں سب جانتے ہیں کہ کیا فیصلے کیے جاتے ہیں اور کن حالات میں کروائے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل سوال یہ نہیں کہ “مجھے کیوں نکالا”، بلکہ یہ ہونا چاہیے کہ “مجھے کیوں لایا گیا”۔

جنید اکبر خان نے مزید کہا کہ وہ تیسری مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن بنے ہیں اور اگر ان کی ایوان تک رسائی کسی کے حق پر ڈاکا ڈال کر ہوئی ہو تو وہ خود بھی اس کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت گزشتہ چار سال سے مسلط ہے۔ ان کے مطابق وزیر خزانہ کے بعض بیانات زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے اور حکومت کو غریب طبقے کے مسائل کا ادراک نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے آئین، قانون اور اداروں کو کمزور کیا ہے، جبکہ ان کی باتوں پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی رہنماؤں کے بیانات وقت کے ساتھ درست ثابت ہو رہے ہیں اور آج سب اپنے کیے گئے فیصلوں کا نتیجہ بھگت رہے ہیں۔