بھارتی عدالت نے مدھیہ پردیش کی تاریخی کمال مولا مسجد کو مندر قرار دے دیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق Madhya Pradesh ہائیکورٹ نے تاریخی کمال مولا مسجد کو ہندو دیوی واگ دیوی کا مندر قرار دیتے ہوئے ہندو برادری کو وہاں عبادت کی اجازت دے دی ہے، جبکہ مسلم فریق کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق دھار شہر میں واقع یہ مقام، جسے بھوج شالا کمپلیکس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، طویل عرصے سے قانونی اور مذہبی تنازع کا مرکز رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسلم برادری یہاں جمعہ کی نماز ادا کرتی رہی ہے، جبکہ 2003 کے ایک معاہدے کے تحت ہندوؤں کو منگل کے روز عبادت کی اجازت دی گئی تھی۔