کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ نے میٹرک سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج جاری کر دیے ہیں

کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ نے میٹرک سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج جاری کر دیے ہیں، جن میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔

اعلان کردہ نتائج کے مطابق محمد اذلان نے 1,040 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ رجا کامران 1,034 نمبروں کے ساتھ دوسرے جبکہ عائشہ عدنان 1,033 نمبروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔

خصوصی طلبہ کے نتائج میں محمد انس نے 90.27 فیصد نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ علیزہ شیخ اور انشال زہرہ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہیں۔ اریبہ ذیشان نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

امتحانات میں مجموعی طور پر 72,027 طلبہ اور 69,661 طالبات کامیاب قرار پائے۔ نتائج کے اعلان کی تقریب میں چیئرمین میٹرک بورڈ نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں نقد انعامات اور شیلڈز بھی پیش کیں۔