کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی ایف 125 کو خراب موسم کے باعث شدید فضائی جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا، جس کے دوران طیارہ تقریباً آدھے گھنٹے تک ہچکولے کھاتا رہا۔ صورتحال کے پیشِ نظر کپتان نے حفاظتی اقدامات کے تحت اسلام آباد جانے کے بجائے طیارے کا رخ سیالکوٹ ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا، جہاں جہاز کو بحفاظت اتار لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سیالکوٹ میں لینڈنگ کے بعد متعدد مسافروں نے خوف اور تشویش کے باعث اسی پرواز میں مزید سفر جاری رکھنے سے انکار کر دیا۔