کویت نے اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دی

امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حفاظتی اقدامات کے طور پر ملک کی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اتھارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پروازوں کو طے شدہ ضوابط اور طریقہ کار کے مطابق قریبی متبادل ایئرپورٹس کی طرف منتقل کیا جائے گا۔

دوسری جانب کویت کے سرکاری کمیونیکیشن سینٹر نے بتایا ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے ممکنہ فضائی خطرات کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا اور بعض اہداف کو تباہ کر دیا ہے۔