لاھور کے جنرل ہسپتال میں خاتون کے ہاں 3 بچوں کی پیدائش
لاہور جنرل ہسپتال میں طبی عملے نے ایک پیچیدہ آپریشن کے ذریعے 3 بچوں کی کامیاب ڈیلیوری کی۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اچھرہ کی رہائشی بوبی نامی خاتون کے ہاں 2 بیٹوں اور 1 بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ یہ پیچیدہ آپریشن پروفیسر ندرت سہیل کی سربراہی میں گائناکالوجسٹس کی ٹیم نے انجام دیا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زچہ اور تینوں نوزائیدہ بچوں کی حالت تسلی بخش ہے۔