لاہور ہائیکورٹ کا ضمانتی مچلکوں سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ نے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کے طریقہ کار سے متعلق فیصلہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ضامن کے خلاف کارروائی سے قبل اسے وضاحت کا موقع فراہم کرنا ضروری ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ضمانتی مچلکے ضبط کرنے سے پہلے ضامن کو شوکاز نوٹس جاری کیا جانا لازمی ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ ضامن کو اپنا مؤقف پیش کرنے اور وضاحت دینے کا موقع دیے بغیر ضمانتی رقم ضبط نہیں کی جاسکتی۔

لاہور ہائیکورٹ نے مذکورہ اصول کی روشنی میں احتساب عدالت کی جانب سے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔