لاھور۔ سانحہ کاہنہ میں جاں بحق ھونے والے بچوں کے لواحقین کے لیے 20 / 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان
پنجاب حکومت نے سانحہ کاہنہ میں جان کی بازی ہارنے والے بچوں کے خاندانوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کر دیا ہے۔
مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے ہر بچے کے لواحقین کو 20 لاکھ روپے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو 5 لاکھ روپے مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور مشکل وقت میں ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کے علاج اور بحالی کے لیے بھی متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ذیشان ملک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور حکومتی سطح پر ان کی مدد کے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔