فیفا ورلڈ کپ 2026۔ لیونل میسی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنیوالے فٹبالر بن گئے
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ارجنٹینا نے آسٹریا کو 0-2 سے شکست دے کر راؤنڈ آف 32 میں اپنی جگہ یقینی بنا لی، جبکہ لیونل میسی نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا۔
میچ میں ارجنٹینا کی کامیابی کے دونوں گول کپتان لیونل میسی نے اسکور کیے۔ شاندار کارکردگی کے ساتھ انہوں نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔
میسی کے دونوں گولز نے نہ صرف ارجنٹینا کو فتح دلائی بلکہ ٹیم کی اگلے مرحلے تک رسائی میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی بہترین فارم اور قائدانہ صلاحیتوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ عالمی فٹبال کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔
اس کامیابی کے بعد ارجنٹینا نے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے، جبکہ شائقین کی نظریں اب میسی اور ان کی ٹیم کی آئندہ کارکردگی پر مرکوز ہیں۔