ایک نئی کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ
Emmanuel Macron اور ان کی اہلیہ Brigitte Macron کے درمیان 2025 میں پیش آنے والے ایک تنازع کی وجہ صدر کے موبائل فون پر موجود بعض پیغامات تھے۔
فرانسیسی صحافی فلورین تاردیف کی کتاب کے مطابق خاتونِ اول نے مبینہ طور پر کچھ ایسے پیغامات دیکھے جن میں Golshifteh Farahani کا ذکر تھا۔ کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس معاملے پر دونوں کے درمیان طیارے میں تلخ بحث ہوئی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کتاب میں صدر میکرون اور ایرانی اداکارہ کے درمیان قریبی تعلقات سے متعلق بھی دعوے کیے گئے ہیں، تاہم فرانسیسی خاتونِ اول کے نمائندے نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بریجیٹ میکرون اپنے شوہر کا موبائل فون چیک نہیں کرتیں۔
دوسری جانب ایرانی اداکارہ گل شفتے فرحانی نے بھی صدر میکرون کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلق یا الزامات کی تردید کی ہے۔