ماہرہ خان کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور ان کے شوہر سلیم کریم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ انسان اپنی زندگی کے لیے مختلف منصوبے بناتا ہے، تاہم آخرکار وہی ہوتا ہے جو اللہ نے اس کے لیے مقرر کر رکھا ہوتا ہے۔

اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے کمنٹس میں ان کے لیے نیک خواہشات اور مبارکباد کے پیغامات کا اظہار کیا۔

ماہرہ خان نے کاروباری شخصیت سلیم کریم سے اکتوبر 2023 میں بھوربن میں منعقدہ ایک نجی اور خوبصورت تقریب کے دوران شادی کی تھی۔

اداکارہ کی اس سے قبل شادی علی عسکری سے ہوئی تھی۔ دونوں 2007 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور 2016 میں ان کی علیحدگی ہوگئی۔ اس شادی سے ماہرہ خان کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے۔

ماہرہ خان پاکستان کے علاوہ بھارت کی فلم انڈسٹری میں بھی کام کرچکی ہیں۔ بالی ووڈ فلم ’’رئیس‘‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی اداکاری کو بھی ناظرین کی جانب سے خاصی پذیرائی ملی تھی۔