وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح 12 ستمبر کو ہوگا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب 12 ستمبر کو جاتی امرا میں منعقد ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق نکاح کی تقریب کو محدود رکھا جائے گا اور اس میں صرف قریبی خاندان کے افراد کو شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تقریب جاتی امرا میں منعقد ہوگی، جہاں ماہ نور صفدر کا نکاح سادگی سے انجام پائے گا۔