مردان میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ جام شہادت نوش کرگئے
پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ مردان کے قریب معمول کی مشق کے دوران حادثے کا شکار ہو کر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا، جس میں پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے دو افسران جان کی بازی ہار گئے۔ شہداء میں لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور لیفٹیننٹ طحہٰ عباسی شامل ہیں، جبکہ لیفٹیننٹ طحہٰ عباسی پاکستان نیوی سے تعلق رکھتے تھے۔
ترجمان کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ایئر ہیڈکوارٹرز کی جانب سے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے جو واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔