سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر مارگلہ ہلز کےمشہور ہائیکنگ ٹریلز کو عوام کے لیے بند کردیا گیا

ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کی صورتحال اور اہم بین الاقوامی وفود کی آمد کے پیشِ نظر مارگلہ ہلز کے مشہور ہائیکنگ ٹریلز کو عام عوام کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد، عرفان نواز میمن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریل 2، ٹریل 3، ٹریل 4 اور ٹریل 5 مکمل طور پر بند رہیں گے۔سید پور گاؤں کے پیچھے واقع ہائیکنگ ٹریل بھی بند رہے گا۔

اس پابندی کا اطلاق 20 اپریل 2026 سے ہوگا اور یہ اگلے احکامات تک برقرار رہے گی۔ اگرچہ نوٹیفکیشن میں کسی مخصوص وجہ کا ذکر نہیں کیا گیا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ایران امن مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے امریکی وفد (اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر) کی اسلام آباد آمد اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔