معرکۂ حق کی کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان کی مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت نے پوری قوم اور افواجِ پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی جانب سے جاری پیغامات میں اس تاریخی کامیابی کو قومی عزم، اتحاد اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی علامت قرار دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دن قومی یکجہتی، بہادری اور عسکری مہارت کے اظہار کے طور پر منایا جا رہا ہے، جو قوم اور افواج کے مضبوط رشتے کی عکاسی کرتا ہے۔