وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی بیٹی ماہ نور کی منگنی ھو گئی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صاحبزادی ماہ نور کی منگنی طے پانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں حال ہی میں جاتی عمرہ میں ایک سادہ اور مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں قریبی خاندان کے افراد اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

رپورٹس کے مطابق تقریب کو موجودہ حالات کے پیشِ نظر نہایت سادگی سے منعقد کیا گیا تاکہ اخراجات میں اعتدال اور سادگی کو ترجیح دی جا سکے۔

تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف، کیپٹن صفدر اور وزیر اعظم شہباز شریف کے اہلِ خانہ سمیت قریبی رشتہ دار شریک ہوئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دولہے کا تعلق ایک کاروباری خاندان سے ہے۔