مریم نواز شریف نے سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ملک ندیم کامران کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مرحوم کے اہل خانہ اور دیگر سوگواران سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک ندیم کامران کی سیاسی، سماجی اور جماعتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے مسلم لیگ ن کے لیے مرحوم کی وفاداری اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔