وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کی طالبات کے لیے ایک نئے تعلیمی منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے لاھور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں جدید طرز کا گرلز ہاسٹل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس منصوبے کا مقصد طالبات کو محفوظ، آرام دہ اور جدید رہائشی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بہتر تعلیمی ماحول میں اپنی پڑھائی جاری رکھ سکیں۔