مسعود پزشکیان نے اسلام آباد یادداشت کو تاریخی قرار دے دیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو ایک اہم اور تاریخی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ دنیا کے لیے ایران کا واضح پیغام ہے کہ پائیدار امن صرف باہمی احترام اور مساوی تعلقات کی بنیاد پر ہی ممکن ہے۔
اپنے سوشل میڈیا بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران اپنی خودمختاری، قومی وقار اور آزادی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور ہمیشہ اپنے بنیادی اصولوں کو مقدم رکھے گا۔
مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ ایران عالمی امن، علاقائی استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے عزم پر قائم ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا متن بھی شیئر کیا۔
دوسری جانب اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر وزیراعظم شہباز شریف نے بطور ثالث دستخط کیے، جبکہ دستاویز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دستخط بھی شامل ہیں، جس کے بعد معاہدے کو باضابطہ حیثیت حاصل ہو گئی۔