مستونگ میں ہوٹل دھماکے سے تباہ

مستونگ میں قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے قریب نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر بارودی مواد کے ذریعے ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں عمارت مکمل طور پر منہدم ہوگئی۔

پولیس کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ آس پاس واقع گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، جبکہ ہوٹل کے قریب موجود ایک دکان بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے اثرات سے علاقے کے قریبی ٹیوب ویلوں پر نصب تقریباً 250 سولر پلیٹس بھی ناکارہ ہوگئیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس نے دھماکے کے محرکات اور دیگر پہلوؤں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔