گجرات میں معروف عالم دین مولانا طلحہ رضوی فائرنگ سے جاں بحق

گجرات کے علاقے شادیوال میں معروف مذہبی شخصیت اور عالم دین مولانا طلحہ رضوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق مولانا طلحہ رضوی گزشتہ روز مدرسے میں قرآن پاک کی تلاوت کررہے تھے کہ اسی دوران نامعلوم مسلح افراد نے انہیں نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے وہ شدید زخمی ہوئے اور انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

واقعے کے بعد پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔