مزدور کی کم از کم تنخواہ میں 10 فیصد اضافہ ۔ مزدور کی تنخواہ 37 ھزار سے بڑھ کر 40 ھزار 700 روپے ھو جائے گی

بجٹ 2026-27 میں حکومت نے مزدوروں کی کم از کم ماہانہ تنخواہ میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کم از کم اجرت 37 ہزار روپے سے بڑھا کر 40 ہزار 700 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس سے کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف ملے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں کہا کہ وزیراعظم کے وعدے کے مطابق تنخواہ دار طبقے پر مالی دباؤ کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کم از کم اجرت میں اضافے سے مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور مزدور طبقے کی قوتِ خرید میں بہتری آئے گی۔

وزیر خزانہ کے مطابق حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر عائد اضافی سرچارج ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس سے لاکھوں ملازمین کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے مسائل سے آگاہ ہے اور ان کے لیے مزید ریلیف کے اقدامات جاری رہیں گے۔