محمد بن سلمان اور شیخ محمد بن زاید کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا، جس میں خطے کی سلامتی اور استحکام سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔
سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن کے لیے مشترکہ کوششوں اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس دوران سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔