علامہ ناصر مدنی کو اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے 19 کروڑ روپے ھرجانے کا نوٹس
اداکارہ مومنہ اقبال اور علامہ ناصر مدنی کے درمیان تنازع مزید بڑھ گیا ہے، جس کے بعد اداکارہ نے اپنے وکیل عدنان حسان خان کے ذریعے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق علامہ ناصر مدنی کو ڈیفیمیشن آرڈیننس کے سیکشن 8 کے تحت قانونی نوٹس ارسال کیا گیا ہے۔ نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ناصر مدنی نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں اداکارہ کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔
نوٹس کے مطابق علامہ ناصر مدنی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اداکارہ سے متعلق تمام ویڈیوز فوری طور پر سوشل میڈیا سے ہٹائیں اور اپنے بیان پر غیر مشروط معافی جاری کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ اداکارہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر 19 کروڑ روپے ہرجانے کی ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔