ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن محمد عقیل اشفاق کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد

 

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن محمد عقیل اشفاق کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار تقریب ساہیوال آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق تھے جبکہ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد شفیق ڈوگر، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، کنٹرولر امتحانات ساہیوال بورڈ رانا نوید عظمت، ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی ، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اوکاڑہ سید سلمان گیلانی اور سابق ڈائریکٹر کالجز قاضی عبدالناصر سمیت سینئر صحافیوں اور محکمہ اطلاعات کے سٹاف نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانان گرامی نے محمد عقیل اشفاق سے وابستہ خوشگوار اور لطیف یادوں کو تازہ کرتے ہوئے ان کی پیشہ وارانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق نے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب پر تمام شرکاء، صحافی برادری اور محکمہ اطلاعات کے افسران و اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محبت، عزت افزائی اور نیک تمنائیں ہمیشہ ان کے دل میں محفوظ رہیں گی۔