ملتان کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل
ملتان کے متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے بتایا ہے کہ کینال کراسنگ، میلسی ملتان کے مقام پر گیس پائپ لائن کی مرمت اور دیکھ بھال کے کام کے باعث سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
کمپنی کے مطابق گیس کی فراہمی جمعرات یکم اکتوبر کو صبح 6 بجے سے رات 9 بج کر 30 منٹ تک بند رہے گی۔
ایس این جی پی ایل کے اعلامیے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ٹبہ سلطان پور، میتلا چوک ٹھٹھہ، صادق آباد، میلسی، دنیا پور، کہروڑ پکا اور ان سے ملحقہ علاقے شامل ہیں۔
کمپنی نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ مقررہ دورانیے کے دوران گیس کی عارضی بندش کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری انتظامات کرلیں۔