مرکزی بینک (اسٹیٹ بینک آف پاکستان)نے مارچ 2026 تک ملکی قرضوں اور واجبات سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔
جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق پاکستان کے مجموعی قرضے اور واجبات کا حجم 97 ہزار 307 ارب روپے تک پہنچ گیا، جن میں مقامی قرضہ 57 ہزار 566 ارب روپے جبکہ غیر ملکی قرضے 35 ہزار ارب روپے سے زائد ریکارڈ کیے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال مارچ میں مجموعی قرضے اور واجبات 89 ہزار 774 ارب روپے تھے، جبکہ مقامی قرضہ 51 ہزار 518 ارب اور بیرونی قرضے 33 ہزار 137 ارب روپے تھے۔ اس طرح ایک سال کے دوران پاکستان کے قرضوں اور واجبات میں 7 ہزار 533 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔