تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ
برمنگھم میں جاری میچ میں انگلش کپتان نے ٹاس اپنے نام کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستانی پلیئنگ الیون میں تین نئے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع دیا گیا ہے۔ غازی غوری، رضا اللہ اور عمران رندھاوا پہلی مرتبہ قومی ٹیم کی جانب سے ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔
غازی غوری کو سعود شکیل نے ٹیسٹ کیپ پیش کی، جبکہ محمد عباس نے رضا اللہ کو ٹیسٹ کیپ دی۔ عمران رندھاوا کو ان کی پہلی ٹیسٹ کیپ بابر اعظم کی جانب سے دی گئی۔
واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف پہلے ہی 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، جبکہ آخری ٹیسٹ میں پاکستان کامیابی کے ساتھ سیریز کا اختتام کرنے کی کوشش کرے گا۔