ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی مزید تنزلی
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ قومی ٹیم ایک درجے تنزلی کے بعد 10 ٹیموں کی رینکنگ میں نویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
انگلینڈ کے ہاتھوں سیریز میں مسلسل شکستوں نے پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔ رینکنگ میں نویں پوزیشن قومی ٹیم کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی بدترین درجہ بندی قرار دی جارہی ہے۔
پاکستان نے گزشتہ 20 ٹیسٹ میچز میں صرف 7 کامیابیاں حاصل کی ہیں، جبکہ مسلسل غیر مستقل کارکردگی کے باعث ٹیم کو رینکنگ میں بھی تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔
قومی ٹیم گزشتہ 12 ٹیسٹ سیریز میں سے 6 میں وائٹ واش کا شکار ہوچکی ہے، جس سے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی مجموعی کارکردگی اور عالمی درجہ بندی میں مشکلات واضح ہوتی ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں ناکامی کے بعد پاکستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پوزیشن بہتر بنانا ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔