حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی میں ردوبدل کے بعد پیٹرول صارفین کو مکمل ریلیف منتقل نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
دستیاب دستاویزات کے مطابق پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 24 روپے 74 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی شرح 91 روپے 34 پیسے سے بڑھ کر 116 روپے 8 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 24 روپے 34 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد ڈیزل پر لیوی کی شرح 68 روپے 93 پیسے سے کم ہو کر 44 روپے 59 پیسے فی لیٹر رہ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل پر لیوی میں کمی کا مقصد اس کی قیمت کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنا تھا، جبکہ پیٹرول پر لیوی بڑھائے جانے کے باعث عالمی قیمتوں میں کمی کا مکمل فائدہ صارفین تک منتقل نہیں ہو سکا۔