آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اور وزارتِ توانائی کے سرکاری اعداد و شمار پر مبنی ماؤنٹین وینچرز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں صارفین ہر لیٹر پیٹرول پر تقریباً 145 روپے مختلف ٹیکسوں کی مد میں ادا کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فی لیٹر پیٹرول پر سب سے زیادہ رقم پیٹرولیم لیوی کی صورت میں وصول کی جا رہی ہے، جو 117.41 روپے بنتی ہے۔ اس کے علاوہ 24.35 روپے کسٹمز ڈیوٹی اور 2.50 روپے کلائمٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پیٹرول کی بنیادی قیمت 246.76 روپے فی لیٹر ہے، جو مجموعی ریٹیل قیمت کا تقریباً 59.5 فیصد بنتی ہے۔ جبکہ مارکیٹنگ اور ترسیل کے اخراجات 23.76 روپے فی لیٹر تک پہنچتے ہیں، جن میں آئی فیم، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور ڈیلرز کمیشن شامل ہیں۔