پرنس رحیم آغا خان اسلام آباد پہنچ گئے جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے نور خان ایئربیس پر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔
ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق معزز مہمان کی آمد پر خصوصی استقبالی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
بعدازاں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے پرنس رحیم آغا خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا، جبکہ پاک فوج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے دستوں نے سلامی بھی دی۔