پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی منظوری کے بعد مختلف موبائل کمپنیوں نے اپنے کال اور انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی منظوری کے بعد مختلف موبائل کمپنیوں نے اپنے کال اور انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
دستیاب معلومات کے مطابق مختلف موبائل پیکجز کے نرخوں میں سالانہ بنیاد پر تقریباً 19 سے 33 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ بعض ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتیں 500 روپے تک بڑھ گئی ہیں۔
اسی طرح 15 روزہ کال اور انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتوں میں 300 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز بھی تقریباً 130 روپے مہنگے ہو گئے ہیں۔
مختصر دورانیے کے پیکجز بھی اس اضافے سے متاثر ہوئے ہیں۔ تین روزہ پیکجز کی قیمتوں میں 21 روپے تک، دو روزہ پیکجز میں 20 روپے تک اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز میں 5 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے نے اپنی ویب سائٹ پر 15 مختلف ہائبرڈ اور صرف ڈیٹا پر مشتمل پیکجز کی نئی ٹیرف شیٹس بھی جاری کر دی ہیں۔
ان نئی ٹیرف شیٹس میں ہر پیکج کی تازہ قیمت، مدت، سہ ماہی نرخ اور صارفین کو فراہم کی جانے والی کال، ایس ایم ایس اور ڈیٹا سہولیات سمیت دیگر تفصیلات درج کی گئی ہیں۔