پی ٹی آئی مارچ کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کنٹینر تیار
پاکستان تحریک انصاف کے 4 اکتوبر کو ہونے والے مارچ کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا خصوصی کنٹینر تیار کرلیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی حیات آباد ٹول پلازہ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تو انہوں نے اسی کنٹینر میں سفر کیا جو پی ٹی آئی کے مطابق 4 اکتوبر کے اسلام آباد مارچ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے ہمراہ کنٹینر میں صوبائی وزیر مینا خان، شفیع جان اور دیگر صوبائی وزرا بھی موجود تھے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کنٹینر کو 4 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب روانگی اور مارچ میں استعمال کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔