پنجاب میں مالی سال 2026-27 کے لیے مویشی منڈیوں کی نیلامی کا عمل تقریباً مکمل کر لیا گیا ہے، جہاں 114 میں سے 108 مویشی منڈیوں کے ٹھیکوں کے لیے مجموعی طور پر 13 ارب 28 کروڑ روپے کی بولیاں موصول ہوئیں۔
حکام کے مطابق 6 مویشی منڈیوں کی نیلامی دوبارہ کی جائے گی کیونکہ ابتدائی مرحلے میں موصول ہونے والی بولیوں کو غیر سنجیدہ قرار دیا گیا تھا۔
وزیراعلیٰ Maryam Nawaz کی ہدایت پر مویشی منڈیوں میں پارکنگ فیس ختم کر دی گئی ہے، جبکہ جانوروں کے لیے یکساں فیس مقرر کی گئی ہے۔ نئے فیصلے کے تحت بڑے جانور پر 1500 روپے اور چھوٹے جانور پر 300 روپے فیس وصول کی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ نیلامی کے عمل میں 16 فیصد پی آر اے ٹیکس بھی شامل ہے، جبکہ تمام بولیوں کی حتمی منظوری پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے لی جائے گی۔