پنجاب میں عیدالاضحیٰ کے دوران صفائی آپریشن کو مؤثر بنانے کے لیے پہلی مرتبہ ڈرون ٹیکنالوجی سے مدد لی جا رہی ہے.وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاریٰ

ترجمان ستھرا پنجاب کے مطابق عید کے پہلے دو روز میں صوبہ بھر سے ایک لاکھ 10 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اور دیگر باقیات محفوظ انداز میں ٹھکانے لگائی جا چکی ہیں، جبکہ صرف لاہور سے 17 ہزار ٹن سے زیادہ آلائشیں تلف کی گئیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاریٰ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز خود صفائی مہم کی نگرانی کر رہی ہیں اور صوبے بھر میں آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ ان کے مطابق شہروں اور دیہات میں ستھرا پنجاب کی ٹیمیں مسلسل فیلڈ میں موجود ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صفائی آپریشن میں ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد ورکرز حصہ لے رہے ہیں، جبکہ آلائشیں اٹھانے کے بعد گلیوں، محلوں اور سڑکوں کو عرقِ گلاب ملے پانی سے دھویا جا رہا ہے۔