کل سے پنجاب بھر کی مفت سفری سہولیات ختم ھو جائیں گی

 

پنجاب بھر میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے تحت فراہم کی جانے والی مفت سفری سہولت کل سے ختم کر دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی دنیا نیوز کا کہنا ہے کہ میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین، سپیڈو اور الیکٹرک بس سروسز پر سفر کرنے والے مسافروں کو کل سے کرایہ ادا کرنا ہوگا۔

یہ مفت سفری سہولت اپریل میں عوامی ریلیف پیکج کے تحت شروع کی گئی تھی، جس سے روزانہ تقریباً 8 لاکھ مسافر فائدہ اٹھا رہے تھے۔

اب اس سہولت کے خاتمے کے بعد تمام سروسز معمول کے کرایہ کے نظام کے تحت چلیں گی۔