جون 30 کے بعد روایتی پٹوار خانوں سے زمین کی فرد کے اجرا کا نظام مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔
حکومت کی جانب سے اراضی کی ملکیت کے ثبوت کے لیے جدید ڈیجیٹل “گرین سرٹیفکیٹ لیٹر” متعارف کرایا جا رہا ہے، جو زمین کے ریکارڈ کو مزید محفوظ اور قابلِ اعتماد بنانے میں مدد دے گا۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد اراضی ریکارڈ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا، شفافیت کو فروغ دینا اور شہریوں کو زیادہ آسان اور تیز خدمات فراہم کرنا ہے۔
نئے نظام کے تحت زمین کی ملکیت سے متعلق معلومات ڈیجیٹل انداز میں دستیاب ہوں گی، جس سے جعلسازی اور ریکارڈ میں ردوبدل کے امکانات بھی کم ہو جائیں گے۔