عیدالاضحیٰ کے موقع پر پنجاب پولیس نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور پُرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے صوبہ بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔
حکام کے مطابق مساجد، عید اجتماعات اور مویشی منڈیوں کی نگرانی کے لیے 45 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی پلان کے تحت ڈیجیٹل مانیٹرنگ، اضافی نفری، کمیونٹی پولیسنگ اور کوئیک رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا گیا ہے تاکہ عوام عید کی تقریبات محفوظ ماحول میں منا سکیں۔