ڈی آئی جی فیصل کامران نے خبردار کیا ہے کہ عید کے موقع پر شہریوں سے عیدی یا رقم طلب کرنے والے پنجاب پولیس اہلکاروں کے خلاف بھیک مانگنے سے متعلق دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام سے پیسے لے کر محکمہ پولیس کی ساکھ متاثر کرنے والے اہلکاروں کے لیے فورس میں کوئی گنجائش نہیں، جبکہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔