ایران جنگ کے بعد قطر سے پہلا براہ راست ایل این جی کارگو پاکستان پہنچ گیا

دو ماہ کے وقفے کے بعد قطر سے ایل این جی کا پہلا کارگو پاکستان پہنچ گیا ہے، جسے پاکستانی بندرگاہ پر لنگر انداز کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایران جنگ کے باعث متاثر ہونے والی ایل این جی سپلائی اب دوبارہ بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کارگو کی آمد سے ملک کی توانائی ضروریات پوری کرنے میں اہم مدد ملے گی۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے بعد قطر سے پاکستان آنے والا یہ پہلا براہِ راست ایل این جی کارگو قرار دیا جا رہا ہے۔