راجن پور میں نایاب نسل سے تعلق رکھنے والی تقریباً 15 کلوگرام وزنی بکری18 لاکھ روپےمیں فروخت
راجن پور میں نایاب نسل سے تعلق رکھنے والی تقریباً 15 کلوگرام وزنی بکری غیر معمولی قیمت پر فروخت ہوئی، جس کا سودا 18 لاکھ روپے میں طے پایا۔
بکری کے مالک علی زاہد کے مطابق یہ بکری مقامی طور پر شیرا پرنٹ نسل سے تعلق رکھتی ہے اور راجن پور کی ایک منفرد بریڈ سمجھی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی منفرد رنگت اور ظاہری ساخت کی وجہ سے یہ بکری دیگر نسلوں سے مختلف ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بکری کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مختلف شہروں سے خریداروں نے رابطہ کرنا شروع کر دیا، جس کے بعد اس کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
علی زاہد کے مطابق آخرکار ارشد دریشک نامی خریدار کے ساتھ 18 لاکھ روپے میں معاہدہ طے پایا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بکری وصول کرنے کے لیے خریدار کے ہمراہ فاضل پور سے 300 سے زائد شوقین افراد کا قافلہ بھی راجن پور پہنچا۔