اختیارات سے تجاوز اور ناقص تفتیش پر زیرو ٹالرنس — آر پی او ساہیوال کا بڑا ایکشن
ساہیوال: ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محمد ایاز سلیم نے محکمانہ احتساب کو مزید مؤثر بناتے ہوئے اختیارات سے تجاوز، ناقص تفتیش اور فرائض میں غفلت کے مرتکب پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت ترین محکمانہ کارروائی عمل میں لائی ہے
محکمانہ کارروائی کے دوران اے ایس آئی زاہد حسین کو دو درجے رینک میں تنزلی کے بعد ملازمت سے برخاست کر دیا گیا
ہیڈ کانسٹیبل علی شیر اور سب انسپکٹر اویس صفدر کو بھی ملازمت سے برخاست کر دیا گیا
سب انسپکٹر افضال خان کو ایک رینک میں تنزلی کے بعد ملازمت سے برخاست کیا گیا، جبکہ اے ایس آئی طارق محمود کو اختیارات سے تجاوز ثابت ہونے پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا
اسی طرح سب انسپکٹر محمد اشفاق کو ناقص تفتیش اور اختیارات سے تجاوز کا مرتکب پائے جانے پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا