روس میں پہلی بار روبوٹس کی شادی کی دلچسپ تقریب

روس کے دارالحکومت ماسکو میں پہلی مرتبہ دو ہیومنائیڈ روبوٹس کی علامتی شادی کی تقریب منعقد کی گئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔

یہ منفرد تقریب ماسکو کی ایک لائبریری میں منعقد ہوئی، جہاں رابرٹ اور میٹلڈا نامی روبوٹس کو نمائشی انداز میں شادی کے بندھن میں جوڑا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تقریب کے دوران دونوں روبوٹس نے ایک ساتھ رقص بھی کیا، جبکہ وہاں موجود شرکا نے اس منفرد اور دلچسپ منظر کو بھرپور دلچسپی سے دیکھا۔