ساہیوال میں امتیاز میگا مارٹ پر کارروائی، مضر صحت گوشت برآمد

ساہیوال کے اڈا یوسف والا میں واقع معروف شاپنگ سنٹر امتیاز میگا مارٹ کے خلاف پیرا فورس اور محکمہ لائیو اسٹاک نے مشترکہ کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران امتیاز میگا مارٹ سے مبینہ طور پر غیر معیاری اور بدبودار گوشت برآمد کیا گیا۔ حکام کے مطابق برآمد کیے گئے گوشت میں 10 بکرے شامل تھے، جن کا مجموعی وزن تقریباً 100 کلوگرام تھا، جبکہ 80 کلوگرام سے زائد بیف بھی قبضے میں لیا گیا۔

ٹیم نے بڑے جانوروں کے تقریباً 60 کلوگرام پائے بھی تحویل میں لیے۔ حکام کے مطابق گوشت اور پائے کی جانچ کے دوران ان سے بدبو آرہی تھی اور انہیں معیار کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے مضر صحت قرار دیا گیا۔

پیرا فورس اور محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیم نے غیر معیاری گوشت کے خلاف کارروائی کا عمل شروع کردیا ہے۔