ساہیوال کی صحافتی تاریخ میں صحافیوں کا سب سے بڑا اجتماع

ساہیوال (پاک لینز).صدر ساہیوال یونین آف جرنلسٹس (ساہیوال ڈویژن) میاں عمر منظور نے ڈویژن بھر کے سینئر صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے صحافتی تاریخ کا ایک سنہری باب رقم کر دیا۔

اس یادگار تقریب میں پاکستان کے نامور صحافی سہیل وڑائچ نے خصوصی لیکچر دیا، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔ تقریب میں کمشنر ساہیوال، ڈی پی او ساہیوال، بار ایسوسی ایشن، انجمنِ تاجران، اقلیتی برادری کے نمائندوں اور ڈویژن بھر سے سینکڑوں صحافیوں نے شرکت کی۔

یہ تاریخی اجتماع ساہیوال کی صحافتی تاریخ میں اتحاد، وقار اور پیشہ ورانہ ہم آہنگی کی ایک منفرد مثال کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔