ساہیوال میں محرم الحرام کے سلسلے میں سینیئر صحافی اور سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب ساہیوال مرحوم راغب علی سید کے صاحبزادگان سید کاشف علی، سید وجاہت علی اور سید حارث علی کی جانب سے لنگرِ حسینی کا اہتمام کیا گیا۔
ساہیوال(پاک لینز).تقریب میں ساہیوال کی سیاسی، مذہبی، صحافتی، سماجی اور وکلا برادری سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ملک محمد قاسم ندیم، راہِ حق ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر میاں بابر صغیر، پاکستان پیپلز پارٹی کے این اے 141 کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری زکی، سیاسی و سماجی شخصیت شیخ اعجاز احمد رضا، انجمن تاجران کے حاجی لطیف، عاصم شاہ ٹھیکیدار، شہزاد شاہ، سماجی رہنما رانا انور، پریس کلب ساہیوال رجسٹرڈ کے فنانس سیکرٹری چوہدری نجیب احمد، سابق سینیئر نائب صدر ملک اصف نواز اعوان، رانا وحید، سلیم ورا، چوہدری وسیم ارشاد، ملک احتشام، بابا رحمان، سینیئر نائب صدر ضلع ساہیوال چوہدری بلال گلزار، سلیم بھٹی، نائب صدر ملک عاشق، مشتاق بھٹی، نوید سنیارہ، شیخ آصف، شیخ اعظم، زیبی خان، سردار جٹ، التمش صدیقی، پرنسپل آصف اقبال، آفتاب، بابا عابد رضا، محمد آصف رضا، چوہدری ولید، یوتھ لیڈر ابوذر راجپوت، مزمل خان، ملک محبوب عالم، فرید بھٹی، حافظ علی حسن قصوری اور میاں علی رضا سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔
اس موقع پر حارث شاہ گیلانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی ہمیں حق، سچائی، صبر اور استقامت کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دینا چاہیے اور باطل و جھوٹ کے سامنے کبھی سر نہیں جھکانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ کربلا انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے اور ہمیں اپنی زندگیوں میں اس کے پیغام کو اپنانا چاہیے۔
تقریب کے اختتام پر لنگرِ حسینی تقسیم کیا گیا جبکہ شرکاء نے حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔