ساہیوال میں مدرسہ میں بچوں سے مبینہ زیادتی کی ویڈیو کے معاملہ میں ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کا نوٹس تینوں ملزمان گرفتار
ساہیوال (پاک لینز) ۔ساہیوال کے علاقے کمیر میں قائم ایک دینی مدرسے سے منسوب بچوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کی ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس حکام کے مطابق ڈی پی او محمد عثمان ٹیپو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہی تھانہ کمیر کو فوری کارروائی کی ہدایت دی، جس کے بعد مقدمے میں نامزد مولوی عمر حیات، حافظ سانول اور احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور شواہد جمع کیے جا رہے ہیں تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں اور قانونی کارروائی مکمل کی جا سکے۔
ڈی پی او محمد عثمان ٹیپو نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ متاثرہ بچوں کو مکمل قانونی تحفظ فراہم کیا جائے اور تحقیقات کو شفاف، غیر جانبدار اور میرٹ کے مطابق آگے بڑھایا جائے تاکہ اگر الزامات ثابت ہوں تو ذمہ دار افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جا سکے۔